اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں سے اسٹیشنری اور یونیفارم خریدنے کیلئے والدین کو مجبور کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ والدین کو مجبور کرنے والے اسکولوں کو 5 سے 15 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں ترمیم کر رہے ہیں، کسی اسکول کو یہ حق نہیں کہ وہ اسٹیشنری اور یونیفارم کیلئے والدین کو مجبور کرے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے جرمانے کی فیس بڑھانے کی بھی تجویز دہدی۔