QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، اسٹیشنری اور یونیفارم اسکول سے خریدنے پر کارروائی کا فیصلہ

19 Nov 2019 18:14

صوبائی مشیر تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں ترمیم کر رہے ہیں، کسی اسکول کو یہ حق نہیں کہ وہ اسٹیشنری اور یونیفارم کیلئے والدین کو مجبور کرے، دوسری جانب محکمہ تعلیم نے جرمانے کی فیس بڑھانے کی بھی تجویز دہدی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اسکولوں سے اسٹیشنری اور یونیفارم خریدنے کیلئے والدین کو مجبور کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ والدین کو مجبور کرنے والے اسکولوں کو 5 سے 15 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں ترمیم کر رہے ہیں، کسی اسکول کو یہ حق نہیں کہ وہ اسٹیشنری اور یونیفارم کیلئے والدین کو مجبور کرے۔ دوسری جانب محکمہ تعلیم نے جرمانے کی فیس بڑھانے کی بھی تجویز دہدی۔


خبر کا کوڈ: 828066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828066/خیبر-پختونخوا-اسٹیشنری-اور-یونیفارم-اسکول-سے-خریدنے-پر-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org