QR CodeQR Code

تمام مسالک اور مذاہب کا ایک چھت تلے جمع ہونا قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

19 Nov 2019 18:39

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دورہ لاہور مکمل کرکے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ دین اور وطن کیلئے وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ وحدت کیلئے کوشش کی ہے، حالیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں، میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں یادگار تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے جشن آمد سیدالانبیا خاتم النبیین رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اتحاد بین المسلمین اور باہمی اخوت و محبت کی ترویج کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی وحدت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ملک کی تمام مکاتبِ فکر کی مذہبی شخصیات اور مشائخ عظام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی دعوت پر تمام مسالک اور مذاہب کا ایک چھت تلے جمع ہونا قوم کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے، تمام شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کیلئے ہم متحد ہیں کوئی بھی مسلمانوں میں نفاق پیدا نہیں کر سکتا۔

دورہ لاہور مکمل کرکے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ دین اور وطن کیلئے وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ وحدت کیلئے کوشش کی ہے، حالیہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں، میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ملک بھر میں یادگار تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ انہوں نے حکومتِ پنجاب بالخصوص وفاقی حکومت کی طرف سے پذیرائی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 828068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828068/تمام-مسالک-اور-مذاہب-کا-ایک-چھت-تلے-جمع-ہونا-قوم-کیلئے-بہت-بڑی-خوشخبری-ہے-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org