0
Tuesday 19 Nov 2019 20:40

کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، 2 ہزار کلو چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، 2 ہزار کلو چرس کی اسمگلنگ ناکام بنادی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کسٹمز نے اہم کارروائی میں ٹرالر کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو گرام چرس برآمد کرلی، کسٹم کلکٹر کا کہنا تھا کہ مخصوص گروہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ کوئٹہ کے داخلی راستے بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے اہم کارروائی کی۔ چیکنگ کے دوران ٹرالر کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔


کسٹم کلکٹر افتخار احمد کے مطابق قبضے میں لی گئی چرس کی مالیت 40 کروڑ روپے ہے۔ کسٹم کلکٹر کا کہنا تھا کہ رواں برس کارروائیوں میں ایک ارب روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی ہیں، اسمگلنگ میں مخصوص گروہ ملوث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی کمی کے باعث خطرناک اسمگلرز کے خلاف آپریشنز میں دیگر اداروں کی معاونت حاصل کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 828086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش