0
Tuesday 19 Nov 2019 21:04

آرمی چیف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، جبکہ ایرانی صدر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔

قبل ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور ایرانی سپہ سالار میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کی ملاقات ہوئی، ان ملاقاتوں میں باہمی عسکری تعلقات، تعاون پر بات چیت کی گئی۔ یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم پر بھی بات چیت ہوئی۔
 
خبر کا کوڈ : 828091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے