QR CodeQR Code

وزیراعظم آئندہ ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے

19 Nov 2019 22:14

عمران خان 17 دسمبر کو دو روزہ دورے پر سوئٹزر لینڈ جائیں گے۔ وہ جنیوا میں پناہ گزینوں کے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے جب کہ وہ 19 دسمبر کو 3 روزہ دورے پرملائشیا جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 3 ممالک کا دورہ کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک تین غیرملکی دورے کریں گے۔ وزیراعظم 16 دسمبر کو دو روزہ دورے پر بحرین جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر کو دو روزہ دورے پر سوئٹزر لینڈ جائیں گے۔ وہ جنیوا میں پناہ گزینوں کے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے جب کہ وہ 19 دسمبر کو 3 روزہ دورے پرملائشیا جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 828094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828094/وزیراعظم-آئندہ-ماہ-3-ممالک-کا-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org