QR CodeQR Code

بدھ مت پیروکاروں کا گروپ گلگت پہنچ گیا، کارگاہ بدھا پر مذہبی رسومات کی ادائیگی

19 Nov 2019 23:09

گلگت کارگاہ کے مقام پر چوتھی اور پانچویں صدی میں بدھا کا مجسمہ ایک پہاڑ پر تراشا گیا تھا۔ بدھ مت پیروکاروں کے نزدیک یہ ایک مقدس جگہ ہے، اس مقام کو دیکھنے کیلئے سالانہ سینکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بدھ مت پیروکاروں کا ایک گروپ اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کیلئے گلگت پہنچ گیا۔ منگل کے روز پی آئی اے کی فلائیٹ PK603 کے ذریعے کوریا سے تعلق رکھنے والے بدھ مت پیروکاروں کا ایک گروپ گلگت پہنچ گیا جہاں انہوں نے کارگاہ بدھا میں اپنی مزہبی رسومات ادا کیں۔ گلگت کارگاہ کے مقام پر چوتھی اور پانچویں صدی میں بدھا کا مجسمہ ایک پہاڑ پر تراشا گیا تھا۔ بدھ مت پیروکاروں کے نزدیک یہ ایک مقدس جگہ ہے، اس مقام کو دیکھنے کیلئے سالانہ سینکڑوں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ تاہم پہلی مرتبہ بیرون ملک سے پورا ایک گروپ خصوصی طور پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے گلگت آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 828099

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828099/بدھ-مت-پیروکاروں-کا-گروپ-گلگت-پہنچ-گیا-کارگاہ-بدھا-پر-مذہبی-رسومات-کی-ادائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org