0
Tuesday 19 Nov 2019 23:26

حکمران غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری

حکمران غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکومت مایوسی کی بجائے عوام کو معاشی ترقی ڈیلیور کرے، غریب لگتا ہے غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر حکمران گامزن ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا حال انتہائی خراب ہے، مریضوں کیلئے دوائیاں نہیں ہیں، حکومت بتائے غریب کیلئے صحت، تعلیم اور سستا انصاف نہیں ہے، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں، غریب سے خوراک تک چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دعوئے وعدے وفا نہ ہوئے، غریبوں کو کوئی ریلیف نہیں ملا، لگتا ہے ریموٹ کنٹرول آئی ایم ایف کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران معاشی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے اور معاشی بحران سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو اعتماد میں لے، مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے، پرائز کنٹرول ٹیمیں ایکشن میں ہونگی تو کوئی غیر قانونی اضافہ نہیں کر سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 828107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش