QR CodeQR Code

راولپنڈی، ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد

19 Nov 2019 23:47

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں اور لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق اسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سکیورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیو ٹاؤن تھانہ کی حدود میں واقع ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت شفاعت شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ صحافی کی بیٹی ہولی فیملی میں داخل تھی اور وہ پارکنگ ایریا میں کھڑی اپنی گاڑی سے مختلف اخبارات کو جرائم سے متعلق خبریں اپنے لیپ ٹاپ پر بنا کر بھیجتا تھا۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صحافی بیٹی کی علالت کی وجہ سے پریشان تھے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ کثرت شراب نوشی میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں اور لاش 2  سے 3 دن پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق اسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سکیورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 828119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828119/راولپنڈی-ہولی-فیملی-اسپتال-کی-پارکنگ-میں-کھڑی-گاڑی-سے-سینئر-صحافی-لاش-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org