0
Wednesday 20 Nov 2019 18:28

امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت سے خوفزدہ ہے، سبطین سبزواری

امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی عسکری قوت سے خوفزدہ ہے، سبطین سبزواری
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ عراق اور لبنان کے بعد ایران میں ہونیوالے مظاہروں پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے، ان مظاہروں کے پیچھے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کا ہاتھ ہے، جو ایران کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور عسکری قوت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے دنوں میں جس انداز سے عراق میں مظاہرے کروائے گئے، اسے سمجھنا مشکل نہیں کہ اس بدامنی اور سیاسی عدم استحکام کی سازش کے پیچھے کون عناصر ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی صورتحال پوری دنیا میں خراب ہے لیکن جس انداز سے پرتشدد واقعات کروائے گئے ہیں، اس سے واضح ہوگیا کہ امریکہ کسی صورت مسلمان ممالک میں مستحکم امن و امان اور نہ ہی ترقی دیکھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں نکال باہر کرنا چاہیے اور عوام کے مسائل کو حل کیا جائے لیکن استعماری طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ولایت فقیہہ، امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی سرپرستی اور ولی فقیہہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نگرانی میں قائم اسلامی نظام حکومت ہے جو دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، اس لئے ان شاءاللہ اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران، حزب اللہ اور پاکستان میں علامہ سید ساجد علی نقوی تشیع کا چہرہ ہیں، جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور جرات و بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 828128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش