0
Wednesday 20 Nov 2019 11:42

قیام پاکستان کا اسلام اور نظام مصطفی سے تعلق ختم کرنیوالے ناعاقب اندیش ہیں، اعجاز اشرفی

قیام پاکستان کا اسلام اور نظام مصطفی سے تعلق ختم کرنیوالے ناعاقب اندیش ہیں، اعجاز اشرفی
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں 30 ویں ماہانہ فیضان نفاذ نظام مصطفی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ پیر اعجاز اشرفی نے کی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ  نفاذ نظام مصطفی(ص) کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔1857 کی کی جنگ آزادی کا ’’فتوی جہاد‘‘ ہی پاکستان کی بنیاد ہے، جو علامہ فضل حق خیر آبادی کا قابض انگریز کیخلاف جہاد کا فتوی شہادت کا باعث ٹھہرا۔ پیر اعجاز اشرفی نے کہا کہ جب پاکستان کی آزادی کی تحریک چل رہی تھی تو اسی فتوی کی بنیاد پر مسلمانوں کے رہنماوں اور عام مرد و زن نے آزادی پاکستان کے موقع پر شہادتیں پائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اکثر ناعاقبت اندیش یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی آزادی کا اسلام اور نظام مصطفی(ص) سے کوئی تعلق نہیں، جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں وہ حقیقی معنوں میں تاریخ آزادی تحریک پاکستان سے نا آشنا ہیں بلکہ انکے آباد و اجداد کا پاکستان کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں۔ پیر اعجاز اشرفی نے کہا مینار پاکستان پر منعقدہ کل پاکستان لبیک یارسول اللہ کانفرنس جلد حضور کے دین کو تخت پر لانے کے بنیاد بنے گی۔ پیر اعجاز اشرفی نے کہا آج سے ہم عشرہ شہدائے ختم نبوت فیض آباد منانے کا اعلان کرتے ہیں، اس سلسلے میں کانفرنسز، سیمینارز، ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے جن کے ذریعہ سے شہدائے ختم نبوت فیض آباد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پرآرگنائزر کمیٹی لبیک یارسول اللہ اجتماع لاہور کے رکن زاہد اشرفی نے کہا 24 نومبر کو شہدائے ختم نبوت کانفرنس مرکز اہلسنت درگاہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں ہوگی جس میں جید علماء مشائخ و مختلف طبقہ کے رہنما خطابات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 828131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش