QR CodeQR Code

بنوں میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

20 Nov 2019 11:51

تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کے علاقہ تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ بنوں میں تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکار پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔ جاں بحق شخص کی شناخت میر شہباز کے نام سے ہوئی جو سی ٹی ڈی اہلکار تھا۔ پولیس کے مطابق میر شہباز کو دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 828133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828133/بنوں-میں-فائرنگ-سے-سی-ٹی-ڈی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org