0
Wednesday 20 Nov 2019 12:22

پشاور، مہنگے ٹماٹر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، 6 افراد گرفتار

پشاور، مہنگے ٹماٹر بیچنے والوں کیخلاف کارروائی، 6 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے مہنگے ٹماٹر بیچنے والے 6 افراد کو گرفتار کر کے ٹماٹروں سے بھرے 3 ٹرک قبضے میں لے لئے ہیں۔ ترجمان ڈی سی پشاور کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران ٹرک اور ٹماٹر سرکاری تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر سے بھرے ٹرکوں کو منڈی سے باہر ریٹ بڑھانے کیلئے کھڑا کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور نے بولی کے عمل کی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا ہے، مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے اسوقت ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، تاہم ساڑھے چار ہزار میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد ہونے سے قیمتیں معمول پر آسکتی ہے۔ اس ضمن میں گذشتہ دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر ایک مہینے کیلئے پابندی اُٹھا لی گئی تھی، جس کے بعد بڑی تعداد میں ٹماٹر سے بھرے ایرانی ٹرک پاکستان کے دیگر شہروں کیلئے روانہ کر دیئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 828138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش