0
Wednesday 20 Nov 2019 12:32

باچا خان ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت آگاہی واک کا انعقاد

باچا خان ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت آگاہی واک کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ماحول کو صاف رکھنے اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے حوالے سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، اس سلسلے میں پشاور ائیرپورٹ ایپرن ایریا میں واک کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور میں آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس حوالے سے سی اے اے کے زیراہتمام پشاور ائیرپورٹ اپرن ایریا میں واک منعقد کی گئی، واک میں پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واک کا مقصد پشاور ائیرپورٹ کے رن وے اور اطراف کے علاقے کو صاف ستھرا رکھنا ہے، سی اے اے کی آگاہی مہم کا مقصد فلائٹ آپریشن، جہاز اور فضائی سفر کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ رن وے پر معمولی سے کنکر یا کچرے کی وجہ سے بھی جہازوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر عبیدالرحمٰن عباسی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی جہازوں اور فضائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرتی رہتی ہے، اس واک کا مقصد اپنی مدد آپ کے تحت رن وے اور اطراف کے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 828141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش