QR CodeQR Code

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایشیا، یورپ اور افریقہ میں 4 ارب انسانوں کو مشترکہ ترقی کے ثمرات دے گا، شاہ محمود قریشی

20 Nov 2019 18:23

اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی حکومت نے ڈپلومیٹک انکلیو میں موجود سفارتخانے کی سابقہ عمارت حکومت پاکستان کو دی ہے، جس میں فارن سروس اکیڈمی جدید خطوط پر استوار کرکے منتقل کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایشیا، یورپ اور افریقہ کے خطوں میں 4 ارب انسانوں کو مشترکہ ترقی کے ثمرات دے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کی حکومت نے ڈپلومیٹک انکلیو میں موجود سفارتخانے کی سابقہ عمارت حکومت پاکستان کو دی ہے، جس میں فارن سروس اکیڈمی جدید خطوط پر استوار کرکے منتقل کی جائے گی۔ چین کے سفیر ژاؤ جنگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی مثالی ہے، دونوں ملک ترقی کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ چینی سفیر نے کہاکہ انکی حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے پرعزم ہے۔


خبر کا کوڈ: 828217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828217/بیلٹ-اینڈ-روڈ-منصوبہ-ایشیا-یورپ-اور-افریقہ-میں-4-ارب-انسانوں-کو-مشترکہ-ترقی-کے-ثمرات-دے-گا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org