QR CodeQR Code

وزیراعظم کا خطاب مایوسی، بے بسی اور غصے کا اظہار تھا، اعجاز ہاشمی

20 Nov 2019 18:33

جے یو پی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جس انداز سے چیرمین پیپلز پارٹی کی نقلیں اتاری ہیں۔ بھانڈ لوگوں کو اپنے روزگار کی فکر پڑ گئی ہے اور وہ احتجاجی دھرنا دینے کا سوچ رہے ہیں کہ اگر وزیراعظم نے تھیٹر پر کام کرنا شروع کر دیا یا تو ان کے روزگار کا کیا بنے گا؟


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ہزارہ موٹروے کے افتتاح کے موقع پر خطاب ان کی مایوسی، بے بسی اور غصے کا اظہار تھا اور جس انداز سے انہوں نے قومی سیاسی رہنماوں بلاول بھٹو زرداری کی نقل کی اور مولانا فضل الرحمن کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے عمران خان کو زیب نہیں دیتے، دنیا کو کیا پیغام دیا ہے کہ وزیر اعظم کس طرح چھوٹے ظرف کے مالک ہیں کہ اپنے سیاسی مخالفین کی توہین کرتے اور انہیں تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں کیا۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے جس انداز سے چیرمین پیپلز پارٹی کی نقلیں اتاری ہیں۔ بھانڈ لوگوں کو اپنے روزگار کی فکر پڑ گئی ہے اور وہ احتجاجی دھرنا دینے کا سوچ رہے ہیں کہ اگر وزیراعظم نے تھیٹر پر کام کرنا شروع کر دیا یا تو ان کے روزگار کا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشزم اور نااہلیت کی بدترین مثال بنتے جا رہے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو بدنام کرنے اور انہیں تنگ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی، جبکہ اپنی بہن علیمہ خان، اپنی کابینہ میں بیٹھے کرپٹ وزرا اور تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی احتساب کا سامنا کیا ہے، ہمارا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ سیاسی آداب اور شائستگی سیکھیں، تحریک انصاف غیر سنجیدہ جماعت کے طور پر مشہور ہو رہی ہے، اس کا کوئی مداوا نہیں ہو سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 828219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828219/وزیراعظم-کا-خطاب-مایوسی-بے-بسی-اور-غصے-اظہار-تھا-اعجاز-ہاشمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org