QR CodeQR Code

امریکی فوجی طیارے کی بلااجازت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش

20 Nov 2019 18:35

ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے وارننگ دی جس پر طیارہ کو واپس جانا پڑا۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی  فوجی طیارے کو روک دیا۔ طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے وارننگ دی جس پر طیارہ کو واپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیر اجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 828221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828221/امریکی-فوجی-طیارے-کی-بلااجازت-پاکستانی-حدود-میں-داخل-ہونے-کوشش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org