0
Wednesday 20 Nov 2019 18:35

امریکی فوجی طیارے کی بلااجازت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش

امریکی فوجی طیارے کی بلااجازت پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی  فوجی طیارے کو روک دیا۔ طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اور کوڈ طلب کیا جس پر اس نے بتانے سے انکار کردیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے وارننگ دی جس پر طیارہ کو واپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیر اجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 828221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش