0
Wednesday 20 Nov 2019 18:50

نواز شریف کی طرح دوسرے قیدیوں کو بھی سہولتیں دیں جائیں، معصوم نقوی

نواز شریف کی طرح دوسرے قیدیوں کو بھی سہولتیں دیں جائیں، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف کی طرح دوسرے جیل قیدیوں کو بھی بیرون ملک علاج کی سہولیات دی جائیں کیونکہ قانون امیر اور غریب کیلئے ایک جیسا ہوتا ہے۔ غریب اور سرمایہ دار کیلئے قانون کے معیار دوہرے نہیں ہونے چاہیں، ان کی بیرون ملک روانگی پاکستانی تاریخ میں متنازع رہے گی اور جمہوری اور عدالتی نظام پر سوالیہ نشان بھی۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی روانگی کے اسباب اور حالات 2000ء جیسے لگ رہے ہیں جب طیارہ سازش کیس اور دیگر مقدمات میں نواز شریف کو جیل سے رہائی کے بدلے میں جلا وطنی اختیار کرنا پڑگئی تھی اور بار بار منتیں کر رہے تھے کہ انہیں قید سے نکالوں چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں بھیج دیا جائے کیونکہ جیل کا سامنا کرنا آسان کام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیسے سرمایہ داروں کو جس طرح سے ریلیف دیا گیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، سیاستدانوں سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔ یہ جرات شاید پاکستانی سیاستدانوں میں سے آصف علی زرداری کو حاصل ہے جنہوں نے بہادری کے ساتھ جیل کاٹی اور کوئی ڈیل رہائی کیلئے نہیں کی۔ افسوس ہے کہ پیپلز پارٹی اور نہ ہی ان کے وکلا نے سابق صدر کی رہائی کیلئے کوئی تحریک چلائی کہ انہیں بھی علاج کی سہولیات دی جائیں۔ پیر معصوم نقوی نے حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے اور نواز شریف جیسی سہولیات دینے کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 828223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش