QR CodeQR Code

کراچی میں پنکچر والے کے نام کئی ایکڑ زمین ہونے کا انکشاف

20 Nov 2019 20:04

کراچی کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران نیب افسر نے بتایا کہ غیرقانونی الاٹمنٹ کے 23 پلاٹ ندیم اورعامر علی نامی شہری کے نام پر ہیں۔ ملزم ندیم نے بتایا کہ وہ گولیمار میں پنکچر لگانے کا کام کرتا ہے، اسے پلاٹوں سے متعلق کچھ پتہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کروڑوں روپے مالیت کی 25 ایکڑ زمین پنکچر والے کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں اسکیم 33 میں 25 ایکڑ زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب افسر نے بتایا کہ غیرقانونی الاٹمنٹ کے 23 پلاٹ ندیم اورعامر علی نامی شہری کے نام پر ہیں۔ ملزم ندیم نے بتایا کہ وہ گولیمار میں پنکچر لگانے کا کام کرتا  ہے، اسے پلاٹوں سے متعلق کچھ پتہ نہیں ہے۔

ملزم کا کہنا ہے کہ چائے بنانے کا کام کرتا تھا تو اقبال میمن نامی شخص نے شناختی کارڈ مانگا تھا، شناختی کارڈ واپس مانگا تو اقبال میمن نے ٹال مٹول سے کام لیا۔ نیب افسر نے کہا کہ ملزمان نے پاک پنجاب سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے فراڈ کیا، ریفرنس میں 8 ملزمان پلی بارگین کرچکے ہیں۔ نیب حکام نے ملزم ندیم کو پیش کیا جس کے بعد احتساب عدالت نے ملزم ندیم کو 25 نومبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


خبر کا کوڈ: 828231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828231/کراچی-میں-پنکچر-والے-کے-نام-کئی-ایکڑ-زمین-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org