QR CodeQR Code

اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے، گورنر سندھ

20 Nov 2019 20:43

سائٹ ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے تحاشا اتھارٹیز کا قیام ہے، ہزاروں کی طرح اتھارٹیز کام کررہی ہے، کراچی سے صرف کچرا اٹھانا ایک سائنس ہے، انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں، یہ تمام معاملات 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کے پاس ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعتراف کیا کہ کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے، انڈسٹری انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں، سندھ حکومت مسائل حل کریں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سائٹ ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر میرا اپنا گھر ہے، پاکستان میں آسان کاروبار کی فہرست میں 28 نمبر بہتری ہوئی، وزیراعظم کا بھی وژن ہے برآمدات بڑھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر ٹھیک کرے، یہاں یہ بھی مسئلہ ہے جو پیسہ لگاتا ہے پوچھا جاتا ہے پیسہ کہاں سے آیا، اعتراف کرتا ہوں کراچی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ بے تحاشا اتھارٹیز کا قیام ہے، ہزاروں کی طرح اتھارٹیز کام کررہی ہے، کراچی سے صرف کچرا اٹھانا ایک سائنس ہے، انڈسٹری انفراسٹرکچر، پانی، گیس کے مسائل کا حل میرے بس میں نہیں، یہ تمام معاملات 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت کے پاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش ہے صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کریں، کوشش ہے ملک کی برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے، کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے، کسی صورت کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 828239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828239/اعتراف-کرتا-ہوں-کراچی-کو-نظر-انداز-کیا-جارہا-ہے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org