QR CodeQR Code

بھارتی جنرل کا بیان کشمیر سے متعلق ہندوستانی وحشیانہ پالیسی کا عکاس ہے، جماعت اسلامی

20 Nov 2019 23:40

اپنے مذمتی بیان میں حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکٹری دردانہ صدیقی نے کہا کہ بھارتی جنرل کے اس بیان پر خود اس کی ہم وطن عورتوں کا سر بھی شرم سے جھک گیا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکٹری دردانہ صدیقی نے بھارتی ٹی وی شو میں فوجی جنرل کے کشمیری خواتین سے متعلق انتہائی نازیبا بیان کی بھرپور مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں دردانہ صدیقی نے کہا کہ بھارتی جنرل کے بیان سے ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، یہ جنرل کا ذاتی بیان نہیں، بلکہ پوری فوج کی گھٹیا ذہنیت اور کشمیر کے حوالے سے انکی وحشیانہ پالیسی کا عکاس ہے، بھارتی جنرل کے اس بیان پر خود اس کی ہم وطن عورتوں کا سر بھی شرم سے جھک گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی ذہنیت کے تحت بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیری ماؤں بہنوں کی عصمتیں پامال کیں، مگر اب ظلم و جبر کا سیاہ دور ختم ہونے والا ہے، کشمیری حریت پسندوں کی جدوجہد آزادی اپنے منزل سے ہمکنار ہونے والی ہے، ان شاءاللہ جلد فتح کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیری بھائی بہنیں آزاد فضاؤں میں سانس لے سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 828244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828244/بھارتی-جنرل-کا-بیان-کشمیر-سے-متعلق-ہندوستانی-وحشیانہ-پالیسی-عکاس-ہے-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org