QR CodeQR Code

گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا 39 واں اجلاس، اہم فیصلے کیے گئے

20 Nov 2019 22:28

اجلاس میں یونیورسٹی کے سروس رولز کو باقاعدہ مرتب کرنے کے حوالے سے ایجنڈے پر بحث کی گئی۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سروس رولز پر مشتمل یونیورسٹی کلینڈر کی تیاری کے لیئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کا 39 واں اجلاس مین کیمپس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے سروس رولزکو باقاعدہ مرتب کرنے کے حوالے سے ایجنڈے پر بحث کی گئی۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سروس رولز پر مشتمل یونیورسٹی کلینڈر کی تیاری کے لیئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ کمیٹیوں کی طرف سے تیارکردہ کلینڈر کا ابتدائی ڈرافٹ یونیورسٹی کے تمام سٹاف و اساتذہ میں تقسیم کیا گیا تاکہ ان کی طر ف سے ملنے والی تجاویز و سفارشات کا جائزہ لیکر کلینڈر میں شامل کیا جاسکے۔ ابتدائی ڈرافٹ پر سینڈیکیٹ میں تفصیلی بحث ہوئی اور اس کو مزید بہتر اور جامع بنانے کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز کی طلبی کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا تاکہ ڈرافٹ کو عملی جامعہ پہنایا جاسکے۔ سینڈیکیٹ میں دیگر مالی، انتظامی، تدریسی و امتحانی شعبوں کی سرگرمیوں اور ترقیاتی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔


خبر کا کوڈ: 828247

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828247/گلگت-قراقرم-انٹرنیشنل-یونیورسٹی-کے-سینڈیکیٹ-کا-39-واں-اجلاس-اہم-فیصلے-کیے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org