0
Wednesday 20 Nov 2019 23:22

سید محمد علی حسینی پاکستان میں ایران کے نئے سفیر ہوں گے

سید محمد علی حسینی پاکستان میں ایران کے نئے سفیر ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ سید محمد علی حسینی پاکستان میں ایران کے نئے سفیر ہوں گے، پاکستان نے نئے ایرانی سفیر کے نام کی منظوری دے دی ہے جو رواں ماہ کے آخر تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی پاکستان پہنچ کر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست آئندہ ہفتے کے اختتام پر وطن واپس چلے جائیں گے جہاں وہ ایرانی وزارت خارجہ میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی اس وقت اٹلی میں بطور ایرانی سفیر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ وہ ایرانی دفترخارجہ میں ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونے والے مہدی ہنر دوست چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے۔ انہیں دو ہزار سولہ میں پاکستان میں ایرانی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 828251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب