0
Monday 4 Jul 2011 14:53

واپڈا کے ذمہ 225 ارب روپے کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا حکومت عنقریب گرینڈ جرگہ کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی، حاجی عدیل

واپڈا کے ذمہ 225 ارب روپے کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا حکومت عنقریب گرینڈ جرگہ کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی، حاجی عدیل
پشاور:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی مد میں واپڈا کے ذمہ 225 ارب روپے واجب الادا ہیں جن کے حصول کیلئے خیبر پختونخوا حکومت عنقریب گرینڈ جرگہ کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی۔ حاجی عدیل نے بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات سے متعلق خیبر پختونخوا کے کلیم کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ 225 ارب روپے اس وقت واپڈا کے ذمہ واجب الادا ہیں۔ صوبائی حکومت اس رقم کے حصول کیلئے جلد گرینڈ جرگہ تشکیل دے گی، جو مرکزی حکومت سے بات چیت کرے گا اور اسے کہا جائے گا کہ وہ واپڈا کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے کہے۔
حاجی عدیل، جو کہ اے این پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، نے کہا کہ 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء کے بعد صوبوں کے وسائل میں اضافہ ہوا ہے اور اس اضافہ کو آئینی تحفظ بھی حاصل ہو گیا ہے، آئندہ کوئی بھی حکومت این ایف سی میں صوبوں کا حصہ 56 فیصد سے کم نہیں کرسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی بجائے اب صوبوں کے پاس اختیار آ گیا ہے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہو گی کہ وہ اپنی آمدن کا زیادہ تر حصہ تیل، گیس اور بجلی کے پیداواری منصوبوں پر خرچ کرے، تاکہ اس سیکٹر میں بہتری لا کر انرجی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 82826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش