QR CodeQR Code

حکومت نے اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی

21 Nov 2019 09:46

وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور جہانگیر ترین نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان کے تحفظات سنے گی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور جہانگیر ترین نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حکومتی کمیٹی نے اتحادی جماعت کے کراچی پیکیج سمیت دیگر اہم معاملات پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 828270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828270/حکومت-نے-اتحادی-جماعتوں-کے-تحفظات-دور-کرنے-کیلئے-رابطہ-کمیٹی-تشکیل-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org