QR CodeQR Code

کشمیریوں کے جمہوری حقوق بحال کئے جائیں، جسٹس مسعودی

21 Nov 2019 10:27

جسٹس حسنین مسعودی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے کے لئے وزیراعظم کو اپنی سخت گیر پالیسی سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرکے انہیں اپنے آئینی و جمہوری حقوق جو انہیں دفعہ 370 کے تحت حاصل تھے کو بحال کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اخبارات کے لئے جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں این سی لیڈر جسٹس مسعودی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس خطے میں جلد از جلد حالات پٹری پر لانے، مکمل امن بحال کرنے اور سیاسی قائدین کی فوری رہائی کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طور پر تقسیم کرنے اور ریاست کو طاقت کے بل بوتے پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بھارت کے فیصلے کے خلاف جدوجہد میں عوام کے شانہ بشانہ ہے، کیونکہ یہاں کے لوگوں کو یہ تقسیم ہرگز قبول نہیں ہے۔ جسٹس حسنین مسعودی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے کے لئے وزیراعظم کو اپنی سخت گیر پالیسی سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرکے انہیں اپنے آئینی و جمہوری حقوق جو انہیں دفعہ 370 کے تحت حاصل تھے کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی قیادت کو مسلسل اسیر رکھنے سے بھارت کی جمہوریت پر پوری اقوام عالم ناراض ہیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 828271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828271/کشمیریوں-کے-جمہوری-حقوق-بحال-کئے-جائیں-جسٹس-مسعودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org