0
Thursday 21 Nov 2019 10:30

بھارت کی غلطی نے اندرونی معاملے کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے، غلام نبی

بھارت کی غلطی نے اندرونی معاملے کو بین الاقوامی مسئلہ بنا دیا ہے، غلام نبی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی نازک اور تشویشناک قرار دیتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر اور مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی غلام نبی آزاد نے کہا کہ بھارتی حکومت کی غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کے باعث حالات معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈر کو بھارتی حکومت نے تین ماہ تک جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جبکہ ملک کے اندرونی معاملے کو بین الاقوامی رنگت دلانے میں بھارتی حکومت نے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا اور ملک کے موقف کو کمزور بنا دیا گیا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ریاست جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ واپس لیکر بہت بڑی غلطی کی ہے جسکی تلافی مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی یہ خاموشی کسی بڑ طوفان کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 828273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش