0
Thursday 21 Nov 2019 11:39

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان

خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی اضلاع میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کئے گئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبہ کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے جس کے دوران پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے، لہٰذا تمام متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ جمعے کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے ساتھ سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ پی ڈی ایم اے حکام نے سیاحوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔
خبر کا کوڈ : 828275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش