QR CodeQR Code

پشاور، عمارت کی چھت منہدم، ٹھیکیدار سمیت 3 مزدور جاں بحق

21 Nov 2019 11:58

حیات آباد میں منیر احمد نامی شخص کے گودام پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ اس دوران نیچے شٹرنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں نیچے کام میں مصروف 4 مزدور لینٹر تلے دب گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں زیر تعمیر صنعتی عمارت کی چھت گرنے سے ٹھیکیدار سمیت 3 مزدور جاں بحق، جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق حیات آباد میں منیر احمد نامی شخص کے گودام پر لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ اس دوران نیچے شٹرنگ ٹوٹ گئی جس کے نتیجہ میں نیچے کام میں مصروف 4 مزدور لینٹر تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں ریسکیو آپریشن کے دوران 2 مزدوروں کی نعشیں، جبکہ دو کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں بعد ازاں ایک اور مزدور بھی دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی، جبکہ دیگر دو کی شناخت نہ ہوسکی، اس کے علاوہ زخمی مزدور کی شناخت نگاہ اختر کے نام سے ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 828276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828276/پشاور-عمارت-کی-چھت-منہدم-ٹھیکیدار-سمیت-3-مزدور-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org