0
Thursday 21 Nov 2019 12:18

پشاور میں کریم ہیلمٹ آگاہی مہم کا افتتاح

پشاور میں کریم ہیلمٹ آگاہی مہم کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع و ترجمان پختونخوا حکومت اجمل خان وزیر نے شہری کو ہیلمٹ پہنا کر کریم ہیلمٹ آگاہی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کریم مینجمنٹ کے سینئر ممبر عبدالرحمٰن و عام شہری بھی موجود تھے۔ ہیلمٹ آگاہی مہم بارے اظہار خیال کرتے ہوئے اجمل خان وزیر کا کہنا تھا کہ آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی بڑی وجہ نوجوان نسل میں ہیلمٹ سے متعلق شعور کی کمی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلمٹ سے متعلق قوانین بھی موجود ہیں اور اس بارے خاطر خواہ مہمات بھی چلائی جاچکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اکثر نوجوان بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہیں جو کہ خطرناک حادثات کا شکار ہوتے ہیں اور جان تک گنوا دیتے ہیں۔ اجمل خان وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہیلمٹ کا استعمال شروع کر کے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنائیں اور ٹریفک حادثات میں کمی کا سبب بنیں۔ اجمل خان وزیر نے عام شہریوں کو 50 ہیلمٹ پہنا کر مہم کا افتتاح کیا۔
خبر کا کوڈ : 828277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش