0
Thursday 21 Nov 2019 12:28

لاوارث بچوں کی نگہداشت کیلئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں، شوکت یوسفزئی

لاوارث بچوں کی نگہداشت کیلئے اقدامات اُٹھا رہے ہیں، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ لاوارث بچوں کے حقوق اور ان کی نگہداشت اور تشدد روکنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر وزیراعلٰی ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک آگاہی واک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت بچوں کے حقوق کے حوالے سے بہت حساس ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جو بچے سکولوں میں پڑھتے ہیں ان کو شعور دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں میں جسمانی تشدد کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، بچوں کے حقوق اور انصاف دلانے کیلئے کورٹس بن گئی ہیں، جسٹس کمیٹیاں بہت جلد قائم کر دی جائیں گی۔ یونیورسل چلڈرن ڈے واک میں وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی، وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کامران بنگش، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز، ممبران صوبائی اسمبلی، سیکرٹریز، سٹریٹ چلڈرن، مختلف سکولوں کے طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں وغیرہ نے شرکت کی۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بچوں کے کنونشن کی سالگرہ کے موقع پر پاکستان بچوں کے حقوق کیلئے پُرعزم ہے، دنیا مقبوضہ جموں و کشمیر کے بچوں کو یاد رکھے، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا شکار ہوتے بچوں کو نہیں بھولنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 828281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش