0
Thursday 21 Nov 2019 12:38

اپوزیشن کی درخواست منظوری، پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

اپوزیشن کی درخواست منظوری، پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اپوزیشن کی درخواست منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی عدم موجودگی میں الیکشن کمیشن کے 2 ارکان نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی اور ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر درخواست کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے اپوزیشن کی درخواست منظور کرلی۔ اپوزیشن جماعتوں کی درخواست چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ 26 نومبر سے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر چلے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے ارکان نے الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا تھا اور پی ٹی آئی کیخلاف کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا، رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس 5 سال سے چل رہا ہے، فیصلہ ہو گیا تو پی ٹی آئی اور اس کی حکومت ختم ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف کارکن اکبر ایس بابر نے 2014ء میں ای سی پی میں غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس دائر کیا تھا۔ ان کا موقف ہے کہ کہ پی ٹی آئی کے غیرملکی فنڈز میں تقریباً 30 لاکھ ڈالر 2 آف شور کمپنیوں کے ذریعے اکٹھے کیے گئے اور یہ رقم غیرقانونی طریقے سے پی ٹی آئی ورکرز کے اکاؤنٹس میں بھیجی گئی۔
خبر کا کوڈ : 828282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش