0
Thursday 21 Nov 2019 18:09

ہواوں کا رخ بدلتا دیکھ کر نئی سیاسی صف بندیاں شروع ہو چکی ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

ہواوں کا رخ بدلتا دیکھ کر نئی سیاسی صف بندیاں شروع ہو چکی ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہواوں کا رخ بدلتا دیکھ کر نئی سیاسی صف بندیاں شروع ہو چکی ہیں، حکومت نے کارکردگی بہتر نہ کی تو قائم نہیں رہ سکے گی، بڑھتا سیاسی عدم استحکام ملک کے لئے خطرناک ہے، حکمران پچھلے ادوار کے نوحے پڑھنے کی بجائے کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ گڈگورننس ہی تمام مسائل کا حل ہے، فارن فنڈنگ کیس پی ٹی آئی کیلئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، نیب یک طرفہ احتساب کا تاثر ختم کرے، خطرات میں گھرے ملک کو سیاسی استحکام اور یکجہتی و اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عمران خان گفتار نہیں کردار کے غازی بنیں، جذباتی تقریروں سے عوام کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا، خراب معیشت ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، سیاسی رسہ کشی کی وجہ سے عوامی مسائل پس پشت چلے گئے ہیں، طاقتور اشرافیہ دھن اور دھونس سے ریلیف حاصل کر لیتی ہے جبکہ غریب عوام کی کسی ایوان میں شنوائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی اور حال کے حکمران طبقے کیلئے ریاستی قانون مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام ختم کئے بغیر کمزور طبقے کے مسائل حل نہیں ہو سکتے، ملک میں آج بھی وی آئی پی کلچر رائج ہے، دو نہیں ایک پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکا۔
خبر کا کوڈ : 828286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش