QR CodeQR Code

گرفتار ٹارگٹ کلر کو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، یہ سب میرے خلاف سازش ہے وزیراعلٰی سندھ

21 Nov 2019 14:28

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کل رات ایک ویڈیو آئی جس میں ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ میں نے اس سے ملاقات کی، تاہم اسٹوری جس نے تیار کی اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں، ملزم 2017ء میں پاکستان رینجرز کی حراست میں تھا، کس کی رسائی اس دہشت گرد تک تھی، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، یہ سب میرے خلاف سازش ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم (لندن) کے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، کل رات ایک ویڈیو آئی جس میں ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ میں نے اس سے ملاقات کی، تاہم اسٹوری جس نے تیار کی اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم 2017ء میں پاکستان رینجرز کی حراست میں تھا، کس کی رسائی اس دہشت گرد تک تھی، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے، تاہم ڈی جی رینجرز سے اس حوالے سے بات کروں گا۔

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے بھی کابینہ سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور پارٹی پالیسی کے لحاظ سے ہدایات دیتے ہیں، یہ عام سی بات ہے، جو بھی میڈیا میں آیا سب غلط تھا، کابینہ میں کبھی بھی ردوبدل ہو سکتا ہے جبکہ کابینہ میں ردوبدل اپنی مرضی سے کروں گا کسی سے پوچھ کر نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کو غلط نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، گاڑی کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو گئی ہے، معلوم ہوا ہے کہ گاڑی گورنر ہاؤس کی ہے جبکہ گورنر صاحب ایف آئی آر درج ہونے پر تشویش بھی رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 828290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828290/گرفتار-ٹارگٹ-کلر-کو-نہ-میں-جانتا-اور-کبھی-ملا-یہ-سب-میرے-خلاف-سازش-ہے-وزیراعل-ی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org