QR CodeQR Code

تحریک انصاف جی بی کے صدر کی مرکزی آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات

21 Nov 2019 15:36

پی ٹی آئی کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے جی بی کے آنے والے انتخابات کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرنے اور منظم تنظیم سازی پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کے تنظیمی امور سمیت انتخابات 2020ء سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی جسٹس (ر) سید جعفر شاہ نے جی بی کی پارٹی تنظیم سازی کے حوالے سے چیف آرگنائزر کو بریفنگ دی۔ سیف اللہ خان نیازی نے جی بی کے آنے والے انتخابات کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرنے اور منظم تنظیم سازی پر زور دیا۔ سیف اللہ نیازی نے گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو مضبوط و مستحکم بنانے اور فعالیت کے حوالے سے صوبائی صدر جسٹس ( ر) سید جعفر شاہ کے کردار کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 828302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828302/تحریک-انصاف-جی-بی-کے-صدر-کی-مرکزی-ا-رگنائزر-سیف-اللہ-نیازی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org