QR CodeQR Code

فضل الرحمان نئے وزیراعظم کیلئے اسد عمر اور میاں محمد سومرو کے ناموں پر راضی ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود

21 Nov 2019 16:29

نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم کی جگہ دو نام زیرغور آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں وزیراعظم کی جگہ دو نام زیرغور آئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں محمد سومرو اور سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے نام پر جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ سینیئرصحافی نے کہا کوئی تردید کرنا چاہے تو کرسکتا ہے لیکن وہ اپنی خبر پر قائم رہیں گے۔ دوسری جانب حکومت کے وفاقی وزیر عمر ایوب نے مائنس ون کی تردید کرتے ہوئے ہم نیوز کو بتایا کہ مولانا خواب دیکھ رہے ہیں اور حکومت ان کو ایسا کرنے سے نہیں رو سکتی۔  عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا بتائیں قومی و صوبائی اسمبلی میں جے یو آئی کے کتنے ممبر ہیں جن کی مدد سے وہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی، مائنس ون صرف مولانا کی خام خیالی ہے، حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال پورے کرے گی۔ کیا عمران خان پانچ سال تک وزیراعظم رہ پائیں گے؟ اس سوال کے جواب میں عمر ایوب نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی بر سر اقتدار ہے عمران خان اپنے عہدے پر رہیں گے۔

 


خبر کا کوڈ: 828310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828310/فضل-الرحمان-نئے-وزیراعظم-کیلئے-اسد-عمر-اور-میاں-محمد-سومرو-کے-ناموں-پر-راضی-ہیں-ڈاکٹر-شاہد-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org