0
Thursday 21 Nov 2019 18:04

عمران خان فرسٹیشن کا شکار ہو چکے ہیں، حافظ حسین احمد

عمران خان فرسٹیشن کا شکار ہو چکے ہیں، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے متحدہ اپوزیشن میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، پُرامن تحریک کے اثرات ہر سطح پر ظاہر ہو رہے ہیں، جس کا سب سے بڑا ثبوت عمران نیازی کی فرسٹیشن اور آپے سے باہر ہونا ہے، کیونکہ جن پر تھا تکیہ اب وہی پتے ہوا دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے عمران احمد نیازی کو اپنے گھر میں 2 دن کا ”روحانی دھرنا“ دینا پڑا، لیکن بار بار کی یقین دہانی کے باوجود انہیں یقین نہیں آرہا ہے۔ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے مسئلہ پر عمران نیازی کی ہوشیاری انکے اپنے گلے پڑ گئی ہے، اب وہ عدلیہ کو نشانہ بنا کر اپنے گھسے پٹے بیانیہ کو آکسیجن دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران نیازی اور اس کے کابینہ کے ارکان این آر او نہ دینے کا راگ الاپتے رہے، لیکن حکومت کے وزیر ریلوے شیخ رشید کے اس بیان نے اس جھوٹ کا پول کھول دیا، جب شیخ رشید نے ترنگ میں آکر کہا کہ نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں نے برطانیہ کے ذریعے حکومت پر دباؤ ڈالا اور برطانوی سفارتحانہ نے نواز شریف کے بارے خط ارسال کیا، تو ہم کیا کرتے، یعنی مجبور ہوکر این آر او دیا، اس سے پتہ چلا کہ میں مر جاؤں گا این آر او نہیں دونگا، دراصل آئی ایم ایف کے بارے میں کہا کہ خودکشی کرلوں گا لیکن آئی ایم ایف نہیں جاؤنگا۔ انہوں نے کہا کہ یوٹرن کا مایہ ناز کپتان اپنے کھلاڑیوں کے ہر دعویٰ پر یوٹرن کا شکار ہو رہا ہے، اب کوئی شخص ان کےدعوؤں اور وعدہ کو سنجیدہ لینے کیلئے تیار نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 828327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش