0
Thursday 21 Nov 2019 18:26

بلوچستان سنجاوی فائرنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

بلوچستان سنجاوی فائرنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے سنجاوی سے اغواء ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہرنائی کے علاقے سے برآمد کرلی گئیں، جبکہ تنازعہ کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ تحصیل سنجاوی کے علاقے سے اغواء ہونے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ہرنائی کے پہاڑی علاقے تور خان سے برآمد ہوئیں۔ ڈی سی ہرنائی عظیم جان دمڑ کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں تور خان کے پہاڑی علاقے میں گہری کھائی میں پھینک دی گئی تھی۔
لاشیں لیویز فورس نے کھائی سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہرنائی منتقل کردیں۔ لاشوں کی شناخت نعمت اللہ اور حبیب اللہ کے نام سے ہوگئیں۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والا نوجوان زکریا بلوچ کوئٹہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد سنجاوی تنازعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز سنجاوی کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے سیشن کورٹ لورالائی میں پیشی کے بعد دکی جانے والے 7 افراد کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ سے موقع پر دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے جبکہ مسلح افراد دو افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے، جن کی لاشیں آج برآمد ہوئیں۔ واقعے میں زخمی ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔
 
خبر کا کوڈ : 828331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش