0
Thursday 21 Nov 2019 18:35

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری

کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری
اسلام تائمز۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر قائد میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے ضلع شرقی، غربی اور جنوبی میں بیک وقت کارروائی کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلشن اقبال ،بلدیہ ٹاؤن، دبئی چوک، میر کرم علی تالپور روڈ، الفلاح مارکیٹ، نور گراﺅنڈ کے اطراف تجاوزات کا صفایا کر دیا، جبکہ گرین بیلٹس پر قائم جھونپڑیوں، ہوٹلز، دکانوں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ ناکارہ گاڑیاں، ٹھیلے، پتھارے اور دیگر تجاوزات کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹس بشیر صدیقی کی زیرِ نگرانی ضلع شرقی گلشن اقبال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تمام ٹھیلے، پتھارے، کیبن کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں، پتھارے ناکارہ گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا گیا۔

ضلع شرقی جمشید ڈویژن میں الفلاح مارکیٹ اور نور گراؤنڈ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران تمام ٹھیلے، پتھارے ،کیبن اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ ضلع غربی میں بلدیہ ٹاؤن سوفٹ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گرین بیلٹ پر بنے چبوترے، دیواریں، جھونپڑیاں، ہوٹل، پنکچر شاپس اور مکینک کی دکانیں مسمار کر دی گئیں، جبکہ ضلع جنوبی صدر میں دبئی چوک اور میر کرم علی تالپور روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن، کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں، تخت، کرسیاں، میزیں، پنجرے اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 828334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش