QR CodeQR Code

لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات

21 Nov 2019 19:15

ندیم رضا نے سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016ء میں کورکمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018ء سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر فائر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کردیا ہے، ندیم رضا اس ذمہ داری کے بعد جنرل کے عہدے پر ترقی پا گئے ہیں۔ ندیم رضا نے سندھ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا، اور انہوں نے وزیرستان میں رجمنٹ کی کمانڈ بھی کی، وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ جنرل ندیم رضا دسمبر 2016ء میں کورکمانڈر راولپنڈی اور اگست 2018ء سے جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل اسٹاف کی اہم ترین ذمہ داری پر فائر ہیں۔ جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی جگہ لیں گے اور ان کی تقرری کا اطلاق 27 نومبر سے ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 828338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828338/لیفٹینٹ-جنرل-ندیم-رضا-چئیرمین-جوائنٹ-چیفس-آف-اسٹاف-کمیٹی-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org