QR CodeQR Code

مانسہرہ میں ڈیڑھ سالہ بچی 4 روز کنویں میں پھنسے رہنے کے بعد جاں بحق

21 Nov 2019 20:20

دربند میں ڈیڑھ سالہ بچی جنت چار روز سے لاپتہ تھی۔ گھر والے اور اہل محلہ جنت کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ ملی۔ پھر اچانک 4 روز بعد ایک نواحی کنویں سے بچی کے رونے کے آواز آئی تو لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بچی کو کنویں سے نکالا گیا تو وہ زندہ تھی اور اس کی سانسیں چل رہی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ مانسہرہ میں ننھی بچی کئی روز تک کنویں میں زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہوگئی۔ اوگی کے علاقہ دربند میں ڈیڑھ سالہ بچی جنت چار روز سے لاپتہ تھی۔ گھر والے اور اہل محلہ جنت کو تلاش کرتے رہے لیکن وہ نہ ملی۔ پھر اچانک 4 روز بعد ایک نواحی کنویں سے بچی کے رونے کے آواز آئی تو لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ بچی کو کنویں سے نکالا گیا تو وہ زندہ تھی اور اس کی سانسیں چل رہی تھیں۔ علاقے میں اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو مانسہرہ لے جایا جارہا تھا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی رستے میں فوت ہوگئی۔ معصوم بچی کی اس المناک موت پر پورا شہر سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہے جبکہ والدین کا رو رو کر برا حال ہے۔ شہریوں نے حکومت سے علاقے میں طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔


خبر کا کوڈ: 828346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828346/مانسہرہ-میں-ڈیڑھ-سالہ-بچی-4-روز-کنویں-پھنسے-رہنے-کے-بعد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org