0
Thursday 21 Nov 2019 21:05

سکردو روڈ پر کام روک دیا گیا تو عوام کے ساتھ پاک فوج بھی متاثر ہو گی، کیپٹن (ر) محمد شفیع

سکردو روڈ پر کام روک دیا گیا تو عوام کے ساتھ پاک فوج بھی متاثر ہو گی، کیپٹن (ر) محمد شفیع
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے سکردو روڈ پر کام کی بندش کی خبروں نے بلتستان کے عوام میں مایوسی پیدا کی ہے۔ اگر واقعی سکردو روڈ پر کام کو روک دیا گیا تو صرف سکردو کے لوگ متاثر نہیں ہونگے بلکہ پاکستان آرمی بھی متاثر ہوگی، کیونکہ یہ روڈ پاکستان کا ڈیفنس روڈ بھی ہے، وفاقی حکومت فوری سکردو روڈ منصوبے کے فنڈز کو جاری کرے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس حالت میں سکردو روڈ منصوبے کو ختم کر دیا گیا تو یہ سکردو عوام کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہوگی اور اس کے نتائج بھی سنگین ہونگے۔ وفاقی حکومت کو جی بی میں حکومت بنانے میں مشکلات ہونگی۔ انہوں نے مذید کہا کہ بلتستان کے عوام اس سکردو روڈ کے منصوبے کے فنڈز کو روکنے پر شدید رد عمل دینگے اور پورا خطہ سکردو کے عوام کے ساتھ کهڑا ہوگا، اگر فنڈز کو فوری طور پر جاری نہیں کیا گیا تو ہم وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو عمران خان کے دورہ گلگت کے ثمرات سے تشبیہ دینگے اور وفاقی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 828356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش