QR CodeQR Code

چیف جسٹس اور چیئرمین نیب کے خطابات 22 کروڑ عوام کے احساسات کی ترجمانی ہے، علماء مشائخ فیڈریشن

21 Nov 2019 22:15

یو ایم ایف پی کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک بھر کے ۱۳ سو ججز کی جانب سے ۶۳ لاکھ مقدمات کے فیصلے کرنا، سپریم کورٹ میں ۵۲ سال سے زیر التوا فوجداری اپیلیں نمٹانا اور لاکھوں افراد کو ریلیف دینے پر علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے خطابات کو ۲۲ کروڑ عوام کے احساسات کی ترجمانی قرار دیا ہے، علماء مشائخ فیڈریشن کے ترجمان احمد مہران گورایا ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین نیب کے خطابات پر UMFP کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے ۱۳ سو ججز کی جانب سے ۶۳ لاکھ مقدمات کے فیصلے کرنا، سپریم کورٹ میں ۵۲ سال سے زیر التوا فوجداری اپیلیں نمٹانا اور لاکھوں افراد کو ریلیف دینے پر علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، چیئرمین نیب کی جانب سے بلاامتیاز احتساب کا اعادہ اور گذشتہ ادوار سمیت ۵۱ ماہ کی موجودہ حکومت کے احتساب اور معاملات کی چھان بھین کا اعلان خوش آئند ہے، جس پر عوام پاکستان توقع رکھتے ہیں کہ چیئرمین نیب فوری طور پر بلا امتیاز احتساب کے عمل کو آگے بڑھائیں گے تا کہ عوام میں پایا جانے والا یکطرفہ احتساب کا تاثر ختم ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 828361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828361/چیف-جسٹس-اور-چیئرمین-نیب-کے-خطابات-22-کروڑ-عوام-احساسات-کی-ترجمانی-ہے-علماء-مشائخ-فیڈریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org