0
Thursday 21 Nov 2019 23:05
بحثیت وزیراعظم ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی

اب دوبارہ ایسی تقریر نہیں کرونگا، وزیراعظم عمران خان پشمان

اب دوبارہ ایسی تقریر نہیں کرونگا، وزیراعظم عمران خان پشمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو سے متعلق اپنی تقریر پر رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غصے میں تھے اور تقریر مین انہوں نے اپنا غصہ باہر نکالا لیکن اب انہوں نے سوچا ہے کہ دوبارہ وہ ایسی تقریر نہیں کریں گے۔ سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم سے بلاول سے متعلق انکی تقریر بارے پوچھا تو وزیراعظم نے جواب دیا کہ کنٹینر سے انکی ذات پر حملے کیے گئے، انہیں یہودی ایجنٹ بنایا گیا، انکے لیے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال کیا گیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہین احساس ہوا ہے کہ بحثیت وزیراعظم انہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی اور اب وہ ایسی تقریر نہیں کریں گے۔ ارشاد بھتی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مطمئن اور خوش تھے اور قہقے لگا رہے تھے، وزیراعظم کسی بھی طرح پریشان نہیں لگے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نقل اتاری تھی، وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے اس بیان کی نقل اتاری جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدان بلاول کے اس بیان پر ہل کر رہ گئے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے ایسا نہ کرنے کا سوچا ہے۔ ارشاد بھٹی نے مزید بتایا کہ انہوں نے جب وزیراعظم سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بلاول سے متعلق وہ تقریر کرنی چاہیے تھی؟ اس پر عمران خان نے سوال کیا کہ بلاول کو سیاست کرتے کتنے دیر ہوگئی ہے؟ ایسے لوگ جن کی ایک صوبے میں حکومت ہو اور وہاں بجلی لگنے سے 30 بندے مر جائیں وہ یہ کہے کہ ’’جب زیادہ بارش آتا ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘‘ کیا یہ درست ہے؟۔ تاہم وزیراعظم نے کہا کہ اب وہ ایسی کوئی تقریر نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 828373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش