0
Thursday 21 Nov 2019 23:19

پی ٹی آئی فنڈنگ کے نام پر کرپشن میں ملوث نظر آرہی ہے، احسن اقبال

پی ٹی آئی فنڈنگ کے نام پر کرپشن میں ملوث نظر آرہی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سوچی سمجھی سازش سے الیکشن کمیشن کو آزادانہ کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ملکی قوانین پابند کرتے ہیں تمام ٹرانزیکشنز قانون کے مطابق کریں، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے جماعت کے نام پر عطیات لیے، لیکن کہیں ظاہر نہیں کیے اور خُرد بُردکردیے، پی ٹی آئی نے 23 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن کے سامنے ڈکلیئر نہیں کیے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فنڈنگ کے نام پر کرپشن میں ملوث نظر آرہی ہے، خان صاحب سب ٹھیک ہے تو الیکشن کمیشن میں معاملہ خفیہ رکھنے کی درخواست کیوں کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کر رہے ہیں 5سال سے زیر غور معاملے پر فیصلہ کیا جائے، کوشش کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو آزادانہ فیصلہ کرنے سے روکا جائے۔ مسلم لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب انہیں انتظار ہے چیف الیکشن کمیشن 6 دسمبر کو مدت پوری کرلیں، جب آپ مقدمات میں رازداری رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ 'کچھ تو ہےجس کی پردہ داری ہے'، قوم جاننا چاہتی ہے، یورپ ،امریکا اور مشرق وسطیٰ میں کس کس نے فنڈنگ کی۔ معیشت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ انہوں نے جھوٹ بول بول کر معیشت کو تباہی کے دہانے لاکھڑا کیا، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، آپ سوشل میڈیا پر خوشنما سلائیڈ تو دکھا سکتے ہیں لیکن معیشت کی بھیانک حقیقت چھپا نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بیان دیا کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ آئی ہے، اصل میں ٹریژری بلز میں باہر سے ادھار پیسہ آیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کو نوبیل انعام کے لیے تجویز کرتاہوں، یا تو آپ معیشت کے بہت بڑے آئن اسٹائن ہیں یا ہم معیشت نہیں سمجھتے، وزیراعظم نے انکشاف کیا ہے کہ مہنگائی بڑھتی ہے تو غربت بڑھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حقیقت میں آپ کی حکومت کو معیشت کی الف ب نہیں پتہ، خان صاحب آپ کی کبھی حفیظ شیخ سے ملاقات ہوئی تھی؟، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حفیظ شیخ کا نام دیا اورا نہیں مشیر خزانہ لگادیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 828376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش