QR CodeQR Code

اتحاد ملت کانفرنس 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہو گی

21 Nov 2019 23:32

جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقد ہونیوالی کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء، چیئرمین آئی او، جامعۃ المنتظر اور جامعہ امام خمینی کراچی کے سربراہوں سمیت اہم قائدین خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ اتحادِ ملت و استحکام پاکستان کنونشن کے آخری روز 23 نومبر 2019ء کو دوپہر 02:30 بجے اتحادِ ملت کانفرنس، جامعۃ المصطفیٰ، پاک عرب سوسائٹی فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس سے جامعہ امام خمینی کراچی کے سربراہ علامہ غلام عباس رئیسی، جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ علامہ قاضی نیاز حسین نقوی، چیرمیںن امام خمینی ٹرسٹ علامہ افتخار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر شیعہ علما کونسل سندھ علامہ ناظر تقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ثاقب اکبر، چیئرمین امامیہ آرگنائزیشن سجاد حسین نقوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے موجودہ مرکزی صدر محمد قاسم شمسی خطاب کرینگے۔
 


خبر کا کوڈ: 828377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828377/اتحاد-ملت-کانفرنس-23-نومبر-کو-لاہور-میں-منعقد-ہو-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org