0
Friday 22 Nov 2019 00:00

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی
اسلام ٹائمز۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بات اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں چار کروڑ ایک لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ 48 لاکھ ڈالرز بڑھ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 46 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے ہیں۔ اسی دوران مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ 48 لاکھ ڈالرز اضافے سے آٹھ ارب 44 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز ہو گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر آٹھ کروڑ 49 لاکھ ڈالرز کمی سے سات ارب دو کروڑ دو لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش