QR CodeQR Code

نواز شریف کو ریلیف ملنے پر دیگر قیدی بھی علاج کے لئے سہولت مانگنے لگے

22 Nov 2019 00:30

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے قیدی کی درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے قیدی کی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کردی۔


اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی نے آنکھوں کی بینائی کا مسئلہ بتا کر عدالت سے علاج کی سہولت طلب کرلی۔  سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیماری پر ریلیف ملنے کے بعد دیگر بیمار قیدی بھی عدالت سے رجوع کرنے لگے۔ اڈیالہ میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بینائی کا مسئلہ ہے آنکھوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے قیدی کی درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے قیدی کی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کردی اور درخواست پر سماعت بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ خود کریں گے۔ چیف جسٹس نے چیمبر سماعت میں قیدی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 828385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828385/نواز-شریف-کو-ریلیف-ملنے-پر-دیگر-قیدی-بھی-علاج-کے-لئے-سہولت-مانگنے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org