QR CodeQR Code

ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل

22 Nov 2019 11:21

خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ہونے والی بارش سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ صوبہ بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں جمعہ کے روز تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بھی اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ہونے والی بارش سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

بالائی پنجاب (راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد اور گلگت بلتستان بھی سخت موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جنوبی پنجاب میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، ژوب، مکران ، قلات، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ کے روز چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

جمعہ کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں اسموگ بڑھنے سے شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گوادر میں کوہ باطل سے مٹی کا تودہ آبادی کے قریب گر گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
 


خبر کا کوڈ: 828394

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/828394/ایران-سے-مغربی-ہواؤں-کا-سلسلہ-بلوچستان-میں-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org